اہم خبریںپاکستان

عمران خان کے جلسے سے قبل زلفی بخاری کی قیادت میں اٹک میں بڑی ریلی

اٹک (آئی پی ایس )عمران خان کے جلسے سے قبل اٹک شہر میں بڑی ریلی ،ریلی کی قیادت پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے کی ،علی محمد خان، قاسم سوری اور شہریار آفریدی بھی ریلی میں شریک ہوئے ۔ریلی میں پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد ہوئی ،اس موقع پر حکومت مخالف نعرے بازی کی گئی ۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ عمران خان اٹک کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کریں گے، امپورٹڈ حکومت کے خلاف غلامی نا منظور تحریک حتمی مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، پورے پاکستان نے رجیم چینج آپریشن کی سازش کو مسترد کر دیا ہے،عمران خان 20 مئی کے بعد فیصلہ کن کال دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker