اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

جی ٹین ون ، جی الیون فور کی گرین بیلٹس پر جوگنگ ٹریکس کی تعمیر کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے)کی انتظامیہ اسلام آباد کے شہریوں کو صحت مندانہ سرگرمیاں فراہم کرنے کے لئے خصوصی اقدامات اٹھا رہا ہے۔
اس سلسلے میں سی ڈی اے انتظامیہ نے سیکٹر جی ٹین ون اور جی الیون فور کی گرین بیلٹس پر جوگنگ ٹریکس کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے جسکے لئے سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے ایک ملین روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔
واضح رہے اس سے قبل سی ڈی اے انتظامیہ کی ہدایت پر متعلقہ شعبہ جات کی جانب سے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو صحت مندانہ سرگرمیاں باہم پہنچانے کے لئے تقریبا بائیس ملین روپے کی لاگت سے جوگنگ ٹریکس تعمیر کئے گئے ہیں۔
علاوہ ازیں ماحول کو سرسبز وشاداب رکھنے کے لئے سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے انوائرمنٹ ونگ کو مزید شجرکاری کی بھی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں تاکہ شہری پرفضا ماحول میں بھرپور طریقے سے لطف اندوز ہوسکیں۔اس موقع پر کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے شہریوں کو صحت مندانہ سرگرمیاں فراہم کرنا ادارے کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker