اہم خبریںپاکستان

پہلے انتخابی اصلاحات پھر الیکشن، زرداری کا بڑا اعلان

کراچی(آئی پی ایس) سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پہلے انتخابی و نیب اصلاحات کریں گے، جب تک آئی ایم ایف کا پروگرام نہیں آتا اس وقت تک مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
تفصیلات کے مطابق انہوں ںے یہ بات ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف سے بات کرنے کے بعد بات کر رہے ہیں۔
انہوں ںے استفسار کیا کہ ہم نے کب کہا کہ ہم الیکشن سے ڈرتے ہیں؟ لیکن پہلے انتخابی و نیب اصلاحات کریں گے، میاں صاحب سے گزشتہ رات رابطہ ہوا، ہم تو ٹماٹر اور آلو کے لیے آئے ہیں، ہم نے سلیکٹڈ کو سیاسی طاقت سے ہٹایا۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ انہوں نے پچھلے 4 سال میں کیا کیا؟ کہتا رہا دھاندلی ہوئی الیکشن کرائیں لیکن کسی نے نہیں سنا۔ انہوں نے کہا کہ ایک شخص مجمع اکٹھا کر کے لوگوں کو گمراہ کر رہا ہے، اوورسیز پاکستانیوں کو یہاں کے مسائل کا پتا ہی نہیں ہے۔

سابق صدر پاکستان نے کہا کہ ساری ایکسرسائز سے یہ ثابت ہوا کہ ادارے نیوٹرل رہ سکتے ہیں، فوج اگر غیر سیاسی ہوتی ہے تو مجھے لڑنا چاہیے یا ان سے خوش ہونا چاہیے؟ میں لوگوں سے یہ تو نہیں کہوں گا کہ عمرے پر مت جا ؤ جلسے میں آؤ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker