اسلام آباد (آئی پی ایس) رکن ریجنل ایڈوائزری کونسل پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد راجہ شیراز کیانی نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت پہلے ہی مہینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے
ڈالر کو پر لگے ہوئے ہیں سٹاک مارکیٹ بری طرح متاثر ہو رہی ہے اور کرائم منسٹر صاحب لندن یاترا پر پہنچے ہوئے ہیں، بدھ کو اپنے ایک بیان میں راجہ شیراز کیانی نے کہا کہ پاکستانی قوم پر مسلط ہونے والی امپورٹڈ حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے پورے ملک میں حکومت کا کہیں وجود نظر نہیں آ رہا ڈالر کی ڈبل سنچری پوری ہونے والی ہے اور امپورٹڈ وزیراعظم لندن کے دورے کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ کتنی شرمناک بات ہے کہ پاکستان کے فیصلے لندن میں بیٹھا ایک ایسا شخص کر رہا ہے
جو عدالتوں سے بھگوڑا قرار پایا جو ملک کی اعلیٰ ترین عدلیہ سے جھوٹ بول کر ملک سے بھاگ گیا، راجہ شیراز کیانی نے کہا کہ ملک کی منتخب حکومت کو جس طرح بیرونی ایجنڈے پر غیر آئینی طریقے سے ختم کیا گیا اس کی نظیر نہیں ملتی انشاءاللہ وہ وقت دور نہیں جب امپورٹڈ حکومت کو عوام کی طاقت سے باہر نکالیں گے اور نئے شفاف انتخابات کے نتیجے میں عوام کی حکومت قائم ہوگی