
لندن(آئی پی ایس)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سابقہ حکومت نے سی پیک نظر انداز کیا،
ستمبر 2021 سے سی پیک کی جے سی سی میٹنگ تک نہیں ہوئی،عمران خان نے سی پیک کو سرد مہری کا شکار رکھا، اب سی پیک کا ہر پندرہ روز میں جائزہ اجلاس ہوگا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ چینی کمپنیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے،سی پیک کے منصوبوں میں سیکورٹی مزید بہتر بنائیں گے،
احسن اقبال نے کہا کہ سابقہ حکومت نے ترقیاتی بجٹ کم کرکے 500 ارب کیا،سابقہ حکومت نے ترقیاتی بجٹ میں بڑی کٹوتی کی ہے، احسن اقبال نے کہا کہ آیندہ بجٹ نوجوانوں کا بجٹ ہوگا،آیندہ بجٹ میں نوجوانوں کی تربیت کے منصوبے لائیں گے، نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کریں گے، احسن اقبال نے کہا کہ نوجوانوں کو کھیل اور تفریح کے مواقع فراہم کریں گے،آیندہ بجٹ میں نوجوانوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں گے، آیندہ بجٹ میں ہائر ایجوکیشن کے لیے فنڈز بڑھائیں گے،
احسن اقبال نے کہا کہ تکمیل کے قریب منصوبے مکمل کرنا بھی ترجیح ہے، احسن اقبال نے کہا کہ منصوبے تیزی سے مکمل کرکے عوام کو فائدہ پہنچائیں، احسن اقبال نے کہا کہ آیندہ بجٹ بلوچستان میں ترقی کی رفتار تیز کرے گا،بلوچستان میں ترقی امن کی کوششوں کو کامیاب کرے گی۔