پنجابعلاقائی

چولستان میں موت کے ڈیرے،جنوبی پنجاب کے حقوق کا نعرہ لگانے والے غائب

 

چولستان(آئی پی ایس)چولستان میں موت کے ڈیرے،جنوبی پنجاب کے حقوق کا نعرہ لگانے والے غائب ،انسان اور حیوان ایک ہی گندے جوہر سے پانی پینے پر مجبور۔

صحرائے چولستان میں شدید گرمی کی لہر کے باعث ہلاک ہونے والی بھیڑیوں کی تعداد 50 تک پہنچ گئی۔

چولستان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر مہرخالد احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ہیٹ اسٹروک کی وجہ سے اب تک 50 بھیڑیں ہلاک ہوئی ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ بھیڑیں ہیٹ اسٹروک اور کڑوا پانی پینے کی وجہ سے ہلاک ہوئیں جبکہ چولستان میں 3 ہزار سے زائد تالاب خشک ہو چکے ہیں۔

مہر خالد کا کہنا تھاکہ چولستان میں چار مختلف مقامات پر600 کلومیٹرز لمبی پانی کی لائنیں ہیں، پانی کی لائنوں سے مویشیوں کوپانی مہیاکیاجارہاہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker