
لاہور (آئی پی ایس)وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازکیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی۔
لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی۔
جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بنچ کل سماعت کرے گا۔ جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے چیف جسٹس سے لارجر بنچ تشکیل دینے کی سفارش کی تھی۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی اراکین نے حمزہ شہباز سے حلف لینے کے سنگل بنچ کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔