تجارت

ڈالر نے نئی حکومت کے چھکے چھڑا دیئے ،قرضے اور مہنگائی بڑھنے کا خدشہ

 

کراچی(آئی پی ایس) انٹربینک میں ڈالر 34 پیسے اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ڈالر مہنگا ہونے سے مہنگائی کے نئے طوفان کا خدشہ ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ڈالر 189 روپے کے ریٹ پر فروخت ہونے لگا۔ گذشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 13 پیسے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا تھا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 187 رپے 53 پیسے سے بڑھ کر 188 روپے 66 پیسے ہو گئی تھی۔

واضح رہے کہ 16 اپریل سے اب تک ڈالر 7 روپے سے زائد مہنگا ہو چکا ہے، 16اپریل کو ڈالر181روپے 55 پیسے پرتھا، ڈالر کی قدر بڑھنے سے قرضوں کے بوجھ میں 930ارب سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker