
اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیر خارجہ بلاول بھٹو زردری نے آئین شکنی کے معاملے پر اعلی اختیاراتی کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کمیشن مکمل تحقیقات کرے کہ کہاں کہاں آئین شکنی ہوئی،آئین شکنی کرنے والوں سے پیپلزپارٹی کی جنگ ہے۔
منگل کو پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو نے کہا پیپلزپارٹی سمجھتی ہے کہ اعلی اختیاراتی کمیشن بنایا جائے یہ کمیشن مکمل تحقیقات کرے کہ کہاں کہاں آئین شکنی ہوئی،آئین شکنی کرنے والوں سے پیپلزپارٹی کی جنگ ہے ۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ملک بھر میں بجلی کا شدید بحران ہے، مقابلے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا،پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے اپنے ادوار میں لوڈشیڈنگ ختم کردی تھی،دیکھنا ہوگا کہ پچھلی حکومت میں ایسا کیا ہوا کہ بجلی کا بحران پیدا ہوگیا۔
بلاول بھٹو نے بتایا کہ دورہ امریکا کا شیڈول ابھی طے نہیں پایا،جیکب آباد اوردادو میں درجہ بہت زیادہ ہے،ان کا خیال کرنا ہوگا۔