اہم خبریںپاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف سے سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان کی ملاقات

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیر اعظم شہباز شریف سے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی ،ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
دونوں رہنمائوں نے ملک میں جمہوریت کے استحکام اور سماجی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا ۔
ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ تمام سیاسی جماعتیں مل کر ملک کی معیشت کو بہتر بنانے میں اپنا اپناکردار ادا کریں گی ۔علاوہ ازیں ملک میں گندم اور یوریا کی اسمگلنگ سے نمٹنے کے لیے وزیراعظم کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔
وزیراعظم کی ملک میں یوریا اور گندم کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے ذخیرہ اندوزی کو روکنے کی ہدایت۔ وزیراعظم نے کہا کہ مارکیٹ میں طلب اور رسد کا مربوط نظام بنانے کے ساتھ ساتھ اسمگلنگ کو روکنے کے لیے سخت بارڈر کنٹرول ناگزیر ہے۔
وزیراعظم کی یوریا اور ڈی اے پی کی مستحکم اور ارزاں نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کی بھی ہدایت،ملک میں یوریا اور گندم کی ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کو روکنے کے لیے بھی ٹاسک فورس بنانے کی ہدایت کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker