اسلام آباد(آئی پی ایس )وائس آف پمز شاہین گروپ کے نامزد امیدوار برائے صدارت ملک طاہر محمود نے کہا ہے کہ اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے پمز ملازمین نے دن رات کورونا مریضوں کی خدمت کی گزشتہ حکومت نے ملازمین کے لیے الاونس کا اعلان کیاتھا اور رقم بھی پمز کو ادا کر دی تھی مگر پمز کے تقریبا 650 ملازمین کو ابھی تک کورونا الانس نہیں دیا گیا ۔
اپنے خطاب میں انہوں کہ پمز انتظامیہ اور حکومت وقت ملازمین کو احتجاج پر مجبور کرتی ہیں اگر پمز ملازمین کو فوری طور پرالائونس نہ دیا گیا تو ہم ایک بار پھر احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر حکومت پر ہو گی۔
پمز ملازمین سے جنرل سیکرٹری چوہدری وسیم گجر، حاجی محمد حنیف، ملک تنویرنوشاہی ، جابر خان، راجہ فخر عباس، صداقت آرائین اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔