اسلام آباد(آئی پی ایس )ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس، کلچر اینڈ ٹورازم(ایم سی آئی/سی ڈی اے)نے 10بجے آرٹ اینڈ کرافٹ ویلج میں پاکستانی روایتی کھیلوں کا انعقاد کیا۔ روایتی کھیلوں کے اس میلے کے ذریعے صدیوں پرانے روایتی کھیلوں کی یادیں تازہ ہوئی۔
فوکل پرسن ایم سی آئی ڈاکٹر ایم عبداللہ تبسم کے مطابق، "یہ پہلا موقع ہے کہ اس طرح کے کھیلوں کا میلہ منعقد کیا گیا ہے ،جو کچھ دیہی علاقوں میں شاذ و نادر ہی کھیلے جاتے ہیں۔ ملک کے کچھ حصے لیکن ایک نسل کی بھاری اکثریت کی یادیں ان سے وابستہ ہیں۔ فیسٹیول میں مختلف قسم کے پرانے کھیل کھیلے گئے جس میں رسہ کشی(ٹگ آف وار)، پٹو گرم (سات پتھر)فروگ ریس اور خواتین کے لیے شٹاپو شامل ہے، تمام گیمز کے اسلام آباد کے میچ مختلف سکولز درمیان مقابلے کروائے گئے۔
نیشنل پولیس فاونڈیشن کی طلبہ عمیرہ نے شٹاپو کا مقابلہ جیتا، لڑکوں میں رسہ کشی کا مقابلہ نیشنل پولیس فاونڈیشن نے جیتا جبکہ لڑکیوں میں عائشہ لاثانی سکول کی لڑکیاں مقابلہ جیت کر نمایاں رہی۔ فروگ ریس لڑکیوں میں عائشہ لاثانی سکول کی طلبہ تنیشہ اور لڑکوں میں نیشنل پولیس فاونڈیشن سکول کا طالب علم صہیب نمایاں رہا۔ اسی طرح باقی گیمز بھی مختلف ٹیمز نے جیتی۔ جیتنے والی ٹیموں میں فوکل پرسن ایم سی آئی ڈاکٹر ایم عبداللہ تبسم نے ٹرافیز، کیش انعامات، میڈلز اور دیگر انعامات تقسیم کیے۔
گیمز میں حصہ لینے والے شرکا نے ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس کلچر اینڈ ٹورازم سی ڈی اے/ایم سی آئی کے اس اقدام کو سراہا اور اس طرح کی مزید سرگرمیاں کروانے پر زور دیا۔ ڈائریکٹر سپورٹس کلچر اینڈ ٹورازم سی ڈی اے ایم سی آئی عامر شہزاد کا کہنا تھا کہ روایتی کھیلوں کے فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد صدیوں پرانے روایتی کھیل جن کو ہم بھولتے جا رہے ہیں انکو اجاگر کرنا اور نئی نسل کو ان سے روشناس کروانا تھا۔ چیئرمین سی ڈی اے/چیف کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد نے ڈائریکٹر سپورٹس کلچر اینڈ ٹورازم سی ڈی اے/ایم سی آئی عامر شہزاد اور انکی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کو ہماری روایتی کھیلوں سے روشناس کروانا بہت ضروری ہے جن کو ہم بھولتے جا رہے ہیں تاکہ انکو دوبارہ اجاگر کیا جا سکے اور اس طرح کی سرگرمیوں کو مزید جاری رکھیں گے۔