اہم خبریںپاکستان

لندن میں خیرسگالی ملاقات کے لئے جا رہے ہیں،خواجہ آصف

اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو چھوٹ ملنی چاہیے، اس نے جو کرنا ہے کرلے۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ لندن میں کوئی بڑا اجلاس نہیں، خیرسگالی ملاقات کے لئے جا رہے ہیں جب سے حلف اٹھایا ہے ہم سوچ رہے تھے اپنے قائد میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کریں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا لندن کا دورہ سیاسی نہیں، ہمارے قائد وہاں ہیں، احترام میں ان سے ملاقات کرنے لندن جارہے ہیں، ہماری ملاقات کرٹسی کے طور پر ہو گی، ان سے مشاورت بھی کریں گے، کوئی خصوصی ایجنڈا لے کر نہیں جارہے ہیں۔ قائد سے سیاسی مشاورت کریں گے، ان سے ہدایات لیں گے۔ انے والے دنوں میں کیا حکمت عملی ہونی چاہیے اس پر بھی بات کریں گے۔
صحافی نے سوال پوچھا کہ موجودہ حالات میں یہ ملاقات غیر معمولی ہوسکتی ہے، جس پر جواب دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کوئی غیر معمولی ملاقات نہیں، میں کارکن ہوں، کیا غیرمعمولی بات کروں گا۔صحافی نے ایک اور سوال کیا کہ سنا ہے عمران خان کو چھوٹ ملنے پر نوازشریف کو تحفظات ہیں،جس پر جواب دیتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان کو چھوٹ ملنی چاہیے، اس نے جو کرنا ہے کرلے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker