اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

پی ٹی آئی لیبر ونگ کا مرکزی کنونشن 12 مئی کو اسلام آباد میں ہوگا

اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ کا مرکزی کنونشن 12 مئی بروز جمعرات اسلام آباد میں ہوگا، یہ فیصلہ منگل کو ریجنل صدر پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد علی نواز اعوان اور پی ٹی آئی لیبر ونگ کے مرکزی عہدیداروں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کیا گیا
ملاقات میں رانا عبدالسمیع مرکزی صدر لیبر ونگ، ملک غلام حسین صدر لیبر ونگ پنجاب، فرزند شاہ صدر لیبر ونگ اسلام آباد اور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسلام آباد شہزاد گل موجود تھے
اس موقع پر علی نواز اعوان نے کہا کہ لیبر ونگ ہمیشہ پاکستان تحریک انصاف کی جدوجہد میں ہراول دستہ رہا ہے اور انشااللہ غلامی نامنظور تحریک کے دوران بھی لیبر ونگ کا کردار انتہائی اہم ہوگا
اس سلسلے میں ملک بھر سے لیبر ونگ کے عہدیداروں اور کارکنوں کا مرکزی کنونشن 12 مئی جمعرات کو مرکزی سیکرٹریٹ پاکستان تحریک انصاف میں ہوگا جس سے سیکرٹری جنرل اسد عمر، صدر اسلام آباد علی نواز اعوان، صدر بلوچستان قاسم سوری اور دیگر مرکزی قائدین خطاب کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker