
اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان پیپلز پارٹی نے عمران خان اور دیگر رہنماوں کے اداروں کیخلاف بیانات پر انکے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ، سیکرٹری جنرل پی پی پی نیر حسین بخاری نے کہا کہ عمران خان مودی یاری کا کردار ادا کرنے سے باز رہے جس ملک کی وجہ سے عہدے اور اختیار ملا اسی ریاست پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کوئء غیرت مند سوچ بھی نہیں سکتا
پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے قومی اداروں پر مسلسل تنقید کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے قومی اداروں پر مسلسل تنقید اور الزامات باعث تشویش اور قابل مذمت ہیں عمران خان اقتدار سے آئینی ہتھیار سے بیدخل ہوجانے کے بعد اب کارکنوں کو اداروں کے خلاف اکسا کر انارکی پھیلانا کی کوشش کر رہے ہیں تحریک انصاف کی جانب سے لوگوں کو اپنے اداروں کے خلاف اکسانے کا کھیل بہت خطرناک کھیل ہے جس کی جتنی بھی مزمت کی جائے کم ہے
نیر بخاری نے مزید کہا ہے کہ عمران خان کے بیانات مودی سمیت پاکستان دشمن قوتوں کو خوش کرنے کے مترادف ہیںقومی قیادت کی دانشمندی کی وجہ سے ہی سسٹم بچ گیا اور جمہوریت کی گاڑی منزل کی طرف گامزن ہے، انہوں نے کہا ہے کہ۔ عمران خان اور پارٹی کے دیگر رہنما اس طرح کے بیانات دیکر ملک میں فساد پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،
نیر بخاری نے مزید کیا ہے کہ پیپلزپارٹی ملک کے قومی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے قومی اداروں نے آئین و قانون کی بالادستی کیلئے کردار ادا کیا اپوزیشن نے آئینی ہتھیار کے زریعے عمرانی حکومت سے نجات حاصل کرکے ملک کو خانہ جنگی سے بچایا قومی اداروں کی دانشمندی سے سسٹم بچ گیا اور جمہوریت کی گاڑی جانب منزل ہے۔