اسلام آباد(آئی پی ایس)عدالت نے درخواست گزار کو لاکھوں روپے کی ’’پھکی‘‘ دیدی،مسجد نبوی سانحہ کے خلاف دائر کی گئی درخواست خارج کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں مسجد نبویؐ واقعے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس میں درخواست گزار حاضر نہ ہوا ،چیف جسٹس نے درخواست گزار پر 2لاکھ روپے جرمانے کیساتھ درخواست خارج کر دی گئی۔
مسجد نبویﷺ واقعے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کی ، عدالت نے درخواست گزار کو غیر سنجیدہ قرار دے کردرخواست خارج کر دی اور ساتھ ہی درخواست گزار پر 2لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا۔
سماعت کے آغاز پر کیس کی بار بار آواز لگنے کے باوجود درخواست گزار حاضر نہ ہوا ، جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ ایسی پٹیشنز تو ویسی بھی نہیں آنی چاہئیں جس میں توہین مذہب کے نام کو غلط استعمال کیا جائے ، مشال خان کا واقع بھی اس سے قبل ہو چکا ہے ۔