پنجابعلاقائی

لاہور سمیت پنجاب بھر کیا ہونے جارہا ہے ؟۔۔متعلقہ محکمہ نے عوام کو خبردار کردیا

 

لاہور(آئی پی ایس)پنجاب میں گرمی نے عوام کے چھکے چھڑا دیئے ،محکمہ موسمیات نےلاہور سمیت کئی شہروں میںعوام کو انتباہ جاری کردیا۔

 

محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ لاہور میں 12 بجے سے پہلے گرمی کا احساس 40 ڈگر ہو گیاہے ۔

 

لاہور، سرگودھا، فیصل آباد اور اردگرد شہروں میں ہیٹ ویو ہو گی ۔محکمہ موسمیات کا کہناتھا کہ وسطی اور بالائی سندھ میں گرمی کی لہر جاری ہے ، گرمی کی لہر 12مئی سے زیادہ شدت کے ساتھ پورے سندھ کو لپیٹ میں لے سکتی ہے ، گرمی کی لہر 17 مئی تک برقرار رہنے کا امکان ہے ،

 

دادو ، جیکب آباد، لاڑکانہ ، سکھر اور دیگر علاقوں میں درجہ حرارت 46 سے 48 ڈگر سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے ، زیریں سندھ میں درجہ حرارت 43 سے 45 ڈگر سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بھی گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے ، 14 اور 15 مئی کو کراچی میں درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگر سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے ، انتہائی گرم اور خشک موسم سبزیوں ، باغات ، فصلوں پر دباؤ ڈال سکتاہے ، کسان موسمی حالات کے مطابق فصلوں کو پانی دینے کا انتظام کریں ، شدید گرمی کے دوران توانائی کی طلب میں اضافہ ہو گا ، شہری 11سے 4بجے کے دوران باہر نکلنے سے گریز کریں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker