![](https://ips.media/wp-content/uploads/2021/11/dollar.jpg)
اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی حکومت نے ڈالر کو لگام ڈالنے اوراچھل کود روکنے کیلئے بندوبست کرلیا ،
نجی ٹی وی کے مطابق وزارت تجارت نے تجارتی خسارہ کم کرنے کیلئے لگژی آٹئمز کی درآمد پر دو ماہ کی پابندی عائد کرنے کی تجاویز تیار کر لی ہیں ۔ وزارت تجارت کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاگیاہے کہ وفاقی حکومت نے تجاویز پر آمادگی کا اظہار کر دیاہے ، لگژی آئٹمز میں مہنگی گاڑیاں، پرفیومز ، چاکلیٹس ، فینسی لائٹس اور ٹائلز شامل ہیں، تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کر لی گئی ہے ، ان اقدامات سے ڈالر پر بوجھ کم ہو گا ۔