اسلام آباداہم خبریںپاکستان

صدر کا عہدہ وزیراعظم کا مشورہ ماننے کا پابند ہے، شیری رحمان

اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی وزیر اور نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ صدر کا عہدہ وزیراعظم کا مشورہ ماننے کا پابند ہے۔سینیٹر شیری رحمان نے گورنر پنجاب کے نوٹیفکیشن کے معاملے پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف ملک میں مسلسل آئینی بحران پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ صدر عارف علوی کی جانب سے وزیراعظم کی بھیجی ہوئی سمری مسترد کرنے کا عمل تشویشناک اور حیران کن تھا، صدر کا عہدہ وزیراعظم کا مشورہ ماننے کا پابند ہے۔

نائب صدر پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ عارف علوی ملک کے صدر کا نہیں بلکہ تحریک انصاف کے کارکن کا کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب نے کئی ماہ سے ملک کے سب سے بڑے صوبے کو مفلوج بنا کر رکھا تھا، گورنر پنجاب کو باعزت طریقے سے مستعفی ہو جانا چاہئے تھا لیکن گورنر پنجاب نے بھی کپتان کی طرح آئینی اختیار کا غلط استعمال کرنا چاہا۔وفاقی وزیر شیری رحمان نے مزید کہا کہ یہ ملک آئیں اور قانون کے مطابق چلنا ہے کسی پارٹی یا شخص کی ایما پر نہیں۔\

واضح رہے کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جاچکا ہے۔وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب کوعہدے سی برطرف کر دیا ہے جبکہ کا بینہ ڈویژن نے عمر سرفراز کے متعلق نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق گورنر پنجاب کو ہٹانے کی سمری کی آئینی مدت مکمل ہوچکی تھی تاہم اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی نئے گورنر کے تقرر تک قائم مقام گورنر رہے گے۔خیال رہے کہ اس سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ گورنر پنجاب کو صدر پاکستان کی منظوری کے بغیر نہیں ہٹایا جا سکتا ہے۔
٭٭٭٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker