
اسلام آباد(آئی پی ایس)جہانگیرترین گروپ کے عون چوہدری کو وزیر اعظم شہباز شریف کا مشیر برائے اسپورٹس اور سیاحت تعینات کر دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر عارف علوی نے منظوری دی، عون چوہدری کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔ عون چوہدری کی بطور مشیر اسپورٹس اور سیاحت تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔