اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

عمران خان کی کال پر پورا جہلم جلسے میں آئیگا،کنول شوذب

 

جہلم(آئی پی ایس) پی ٹی آئی رہنما کنول شوذب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حقیقی آزادی کی پاکستان بچاؤ تحریک ہے، عوام صرف عمران خان کی کال کا انتظار کررہے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے کنول شوذب نے کہا کہ آج عمران خان کی کال پر پوراجہلم پی ٹی آئی کے جلسےمیں آئےگا، یہ پی ٹی آئی کےجلسےنہیں، احتجاج ہے۔

انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نےکہاتھا کہ لیٹرثابت ہوجائےتو عمران خان کےساتھ کھڑاہونگا،کونسی سازش،کونسی غداری کا کہاجارہاتھا،کل اس کا تماشا دیکھ لیا، شہبازشریف نےمراسلہ تو مان لیا اور دھمکی بھی مان لی۔

کنول شوذب نے کہا کہ ستائیس مارچ کے جلسے میں عمران خان نے کہاتھا کہ دھمکی دی جارہی ہے،کپتان نےکہا تھا کہ منتخب وزیراعظم کو ہٹانےکی سازش کی جارہی ہے اور تحریک عدم اعتماد کامیاب نہ ہونے پر نتائج بھگتنےکا کہا گیا، پھر امپورٹڈ حکومت پاکستان میں آدھی رات کو مسلط کی گئی، ہمیں امید تھی کہ اس معاملے پر رات کو عدالت کھل جائیگی، سازش کبھی بتائی نہیں جاتی،اس کی کڑیاں ملتی ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی حقیقی آزادی کی پاکستان بچاؤ تحریک ہے، عوام کپتان کی پکار پر لبیک کہتے ہوئے جلسے میں آئینگے اور امپورٹڈ حکومت کے خلاف اپنی نفرت کا اظہار کرینگے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker