اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

روات میں فائرنگ سے دو افراد قتل

 

راولپنڈی(آئی پی ایس)راولپنڈی کے علاقے روات کلرروڈ پر فائرنگ کے واقعہ میں دو افراد کو قتل کردیا گیا ۔

 

،پولیس نے لاشیں اسپتال منتقل کر دیں،آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیکر ملزمان کی جلد گرفتاری کی ہدایت اور ریجنل پولیس آفیسر سے رپورٹ طلب کرلی۔پولیس کے مطابق ابتدائی اطلاعات کی مطابق سابقہ دشمنی کی بناپر فائرنگ کر کے دونوں افراد کو قتل کیا گیا،جن کی شناخت احمد نواز اور نعمان کے نام سے ہوئی،لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،ابتدائج اطلاعات کے مطابق مقتولین کا تعلق میال گاں سے بتایا گیا ہے،واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایس پی صدر موقع پر پہنچے اور جائے وقوعہ کا جائزہ لیا،جبکہ فرانزک ٹیموں نیجائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرلئے ہیں۔واقعہ پر آئی جی پنجاب راو سردار علی خان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے،پولیس افسراں کو ہدایت کی کہ واقعہ کہ تمام پہلوں سے تفتیش کرکے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے،اور لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker