کوئٹہ(آئی پی ایس) عیدالفطر کی چھٹیوں کے بعد تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عیدالفطر کی چھٹیوں کے بعد اسکولز میں بچوں کی تعداد انتہائی کم ہے۔خیال رہے کہ 2 مئی سے بلوچستان کے تمام تعلیمی ادارے عید کے لیے بند تھے جبکہ بلوچستان یونیورسٹی 2 مئی سے 6 مئی تک بند رہنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے رواں سال عید کی 4 چھٹیاں دی گئی تھیں جس کا باقاعدہ اعلان بھی کیا گیا تھا۔علاوہ ازیں صدرآل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کاشف مرزا کے مطابق ملک بھر کے پرائیویٹ اسکولز میں 30 اپریل تا 5 مئی تک عید الفطرکی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔