علاقائیگلگت بلتستان

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی زیر صدارت اجلاس

گلگت(آئی پی ایس)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کے زیر صدارت ششپر گلیشیر کے نقصانات اور بحالی کے کاموں کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں صوبائی سیکرٹری داخلہ نے تفصیلی بریفنگ دی۔

 

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے اس موقع گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حسن آباد پل کی جگہ این ایچ اے کے تعاون سے فوری طور پر سٹیل پل تعمیر کیا جائے۔ متاثرہ خاندانوں میں ریلیف کا عمل تیز کیا جائے۔ چیئرمین این ایچ اے نے چھ ماہ کی مدت میں حسن آباد میں آرسی سی پل تعمیر کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

 

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ پاکستان کے بڑے گلیشیرز گلگت بلتستان میں واقع ہیں جس کی وجہ سے گلوبل وارمنگ کا خطرہ سب سے زیادہ گلگت بلتستان کو ہے۔ ماحولیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کی روک تھام اور گلیشیرز کے تحفظ کے لئے بین الاقوامی سطح پر ماہرین کی کانفرنس کرائی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے سیکرٹری داخلہ سے ششپر گلیشیر کی وجہ سے ہونے والے نقصانات اور عوامل کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 

متاثرہ علاقوں کی بحالی کے کاموں کو تیز کرنے کے لئے صوبائی سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری تعمیرات اور جی بی ڈی ایم اے پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے جو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کرے گی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے محکمہ تعمیرات اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ پینے کے پانی، واٹر چینل اور آب پاشی کے نظام کی بحالی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ متاثرہ گھروں اور املاک کے معاوضے ادا کئے جائیں گے۔

 

اس موقع پر صوبائی سیکرٹری داخلہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بروقت حفاظتی اقدامات کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ث۔ تمام متاثرہ خاندانوں کو ٹینٹ اور ریلیف فراہم کیا گیا ہے اور صحت کے سہولیات فراہم کئے جارہے ہیں۔ گندم، اشیاء خوردونوش اور پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی یقینی بنائی ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker