اسلام آبادپاکستان

سی ڈی اے ڈی ڈبلیوپی اجلاس،جیو اسپیشل ٹیکنالوجی پراجیکٹ کیلئے 796ملین منظور

چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی زیر صدارت سی ڈی اے ڈی ڈبلیوپی کے 56ویں اجلاس کا انعقاد سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہواجس میں متعلقہ شعبوں کے افسران نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں مختلف منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال اور منظوری دی گئی۔تفصیلات کے مطابق اجلاس میں سی ڈی اے کی اندرونی محکمانہ سہولیات کی مضبوطی (جیو اسپیشل ٹیکنالوجی پراجیکٹ)کے قیام کیلئے 796 ملین روپے کا پی سی ون منظور کرلیاگیا۔ منصوبے کے ذریعے سی ڈی اے کوجدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔منصوبے کی تکمیل کیلئے سپارکو کا تعاون بھی حاصل کیاجارہا ہے جس کے تحت سی ڈی اے اورسپارکو کے تعاون سے High resolution imagery ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے آئی سی ٹی،سی ڈی اے کی اراضی کی میپنگ بھی شامل ہوگی۔منصوبے کے تحت پلاننگ ونگ اورجیوسپیٹیل ونگ قائم جائیگا جو اس ٹیکنالوجی کااستعمال کرے گا،منصوبے سے سی ڈی اے اور حصول اراضی استعمال کیلئے جدید بنیادوں پرتصاویری ڈیٹا بھی میسر ہوگا۔اس اہم منصوبے سے جی آئی ایس ٹیکنالوجی،ریموٹ سنسنگ سے سی ڈی اے جی گورننس کی طرف بھی قدم بڑھائے گا جس سے نہ صرف سی ڈی اے انفراسٹرکچر مضبوط ہوگا بلکہ جدید ترمعلومات،سروس ڈیلیوری اور مستقبل کی فیصلہ سازی میں بھی ممدومعاون ثابت ہوگا یہ منصوبے تین سال کے دوران مکمل کرلیاجائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker