
اسلام آباد(آئی پی ایس)فیڈرل بیورو آف ریونیو(ایف بی آر) نے ٹیکس ڈیفالٹرز کے خلاف کارروائی کی ہے۔تفصیلات کے مطابق ریجنل ٹیکس آفس نے ڈیفالٹرز کے بینک اکاؤنٹ سے 70 لاکھ روپے کی ریکوری کر لی، پوائنٹ آف سیلز کے تحت ریٹیلرز سے 2 کروڑ 10 لاکھ روپے ریکوری کئے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آر ٹی او نے اپریل 2021 کے مقابلے میں گزشتہ ماہ 65 فیصد زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا، اپریل 2021 میں 13.3 ارب، 2022 میں 18.3 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کیا۔
چیف کمشنر ریجنل ٹیکس آفس ناصر اقبال کا کہنا تھا کہ ریجنل ٹیکس آفس نے ماہ اپریل میں 104 لوگوں کو پوائنٹ آف سیلز سے منسلک کیا، ریجنل ٹیکس آفس لاہور گزشتہ تین ماہ سے 100 سے زائد لوگوں کو پوائنٹ آف سیلز سے منسلک کر رہا ہے۔