
کراچی (آئی پی ایس )پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ عائزہ خان کا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر مقبول ہو گیا ہے۔
عائزہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر پوسٹ کی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔عائزہ خان کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں دیکھا گیا کہ اداکارہ ہرے رنگ کا لباس زیب تن کی ہوئی ہیں۔ پوسٹ کی جانے والی تصویر پر مداحوں کی جانب سے بے تحاشہ لائکس اور کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے جس میں اداکارہ کی خوبصورتی کی بہت تعریف کی جا رہی ہے۔