پاکستانسندھ

فواد چوہدری نے پیپلزپارٹی پر بڑا الزام عائد کردیا

اسلام آباد(آئی پی ایس) سابق وزیر اطلاعات اور تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پانی چوری میں ملوث ہے۔

 

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں فواد چوہدری نے لکھا کہ سندہ میں پانی چوری کی تمام رپورٹس واضح کرتی ہیں کہ پیپلز پارٹی کے وڈیرے پانی چوری میں ملوث ہیں۔جاری کردہ ٹوئٹ میں سابق وزیر اطلاعات لکھتے ہیں کہ ایک طرف سندھ کا پانی غریب ہاری کو نہیں پہنچ رہا

 

دوسری طرف پنجاب کو مورد الزام ٹھہرا کروزرا صوبائی منافرت کی سیاست کرتے ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ پنجاب کا کسان اور سندھ کا ہاری دونوں ہی زرداری مافیا سے تنگ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker