اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

عمران خان کو وارننگ دیتا ہوں دوسری جماعتوں کے قائدین کا احترام کریں،وزیرداخلہ

لاہور(آئی پی ایس)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہعمران خان کو وارننگ دیتا ہوں دوسری جماعتوں کے قائدین کا احترام کریں، سابق وزیراعظم اپنے کارکنوں کو بدتمیزی پر اکساتے ہیں، ان کو جوتے پڑیں گے تو یہ ٹھیک ہو جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عثمان بزدار صرف نام کے وزیر اعلیٰ تھے اور ان کو حکم ماننے کے لیے وزیر علیٰ رکھا گیا تھا اور عمران خان نے ایمنسٹی اسکیم بھی فرح گوگی کے لیے رکھی تھی۔ الزامات پر تحقیقات ہو رہی ہیں اس کے بعد کارروائی کی جائے گی جبکہ انہیں بیرون ملک سے ریڈ وارنٹ کے ذریعے لانا ہوا تو لے آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اور میں آج بھی معزز جج کے سامنے پیش ہوا ہوں۔ سابق حکومت نے سیاسی رہنماوں پر جھوٹے مقدمات بنائے جبکہ سابق حکومت نے عوام کے لیے کوئی کام نہیں کیا اور سارا وقت مخالفین پر مقدمات کے لیے صرف کیا۔ عمران خان کو جھوٹے مقدمات بنانے پر شرم آنی چاہیے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جھوٹے خان نے جھوٹے مقدمات بنائے اور انہوں نے ساڑھے 3 سال میں جھوٹے مقدمات کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ نارکوٹکس عدالت میں گزشتہ ڈھائی سال سے آرہا ہوں۔ یہ لوگ کہتے ہیں کہ ساری کابینہ ضمانتوں پر ہے تو یہ جھوٹے مقدمات آپ نے ہی وزیر اعظم ہاس میں بیٹھ کر بنائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگوں اور کارکنوں کو گمراہ کر رہے ہیں جبکہ انہوں نے کارکنوں کو بدتمیزی کرانے کے لیے مہم شروع کی۔ جو تم لوگ کرو گے اس کا سامنا تم لوگوں کو بھی کرنا پڑے گا اور اگر کہیں کسی کے ساتھ بدتمیزی ہوئی تو دوسرے کارکن بھی یہی کریں گے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ لوگ اسی طرح انارکی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں اور ہم آج بھی یہ کہہ رہے ہیں کہ دوسرے سیاسی رہنماوں کی عزت کریں۔ شیخ رشید ایک طرف کہتا ہے جیل سسرال ہے اور سسرال جانے سے اتنا ڈرتا ہے کہ ضمانتیں کرواتا پھر رہا ہے، وہ کہتا ہے کہ یہ لانگ مارچ خونی مارچ ہو گا اب یہ حکومت کو یقین دہانی کرائیں کہ لانگ مارچ پر امن ہو گا اور اگر بیان واپس نہیں لیا اور یقین دہانی نہیں کرائی تو انہیں گھر سے نکلنے نہیں دیں گے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ آگ لگانا ہے تو خود کو لگا ولوگوں کو آگ لگانے پر کیوں اکسا رہے ہو، ہوش کے ناخن لیں اور مسجد نبوی والے واقعے پر معافی مانگیں۔ یہ آخری سال ہے اور انتخابات کا سال ہے۔ ہم بھی آنے والے دنوں میں جلسے کریں گے اور سیاسی مہم شروع کریں گے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 15 کلو ہیروئن کیس میں عمران خان اور شہزاد اکبر ہیں، شہزاد اکبر نے پولیس کو کہا کہ عمران خان نے کہا منشیات کا کیس ڈالنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker