کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی مجلس قائمہ نے ایک اجلاس کا انعقاد کیا جس میں کووڈ۱۹ کی وبا کی روک تھام اور کنٹرول کی موجودہ صورتحال کا تجزیہ کیا گیا۔ اجلاس میں انسداد وبا سے متعلق اہم امور کا جائزہ لیا گیا اور اس حوالے سے ضروری اقدامات اختیار کئے گئے. سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی اور ایک اہم تقریر کی۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
اجلاس میں نشاندہی کی گئ کہ کووڈ-۱۹ کے پھیلنے کے بعد سے، ہم نے عوام اور انسانی جانوں کو اولین ترجیح دینے کے اصول پر عمل کیا ہے، ڈائنامک کلیئرنگ پالیسی پر اصرار کیا ہے، تازہ صورتحال کے مطابق انسداد وبا کے اقدامات کو مسلسل ایڈجسٹ کیا ہے، اور بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ حقیقت نے ثابت کر دیا ہے کہ ہماری پالیسی درست ہے، اور ہمارے انسدادی اقدامات سائنسی اور مؤ ثر ہیں۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ موجودہ عالمی وبا اب بھی بلند سطح پر ہے، وائرس اب بھی تبدیل ہو رہا ہے، اور وبا کی صورتحال میں اب بھی بہت سے غیر یقینی عناصر موجود ہیں، اس لئے ابھی راحت اور آرام کی سانس لینے کا وقت بہت دور ہے۔ اجلاس میں ہدایات دی گئیں کہ "ڈائنامک کلیئرنگ” کی عمومی پالیسی پر غیرمتزلزل عمل کریں، بیک وقت بنیادی زندگی اورضروری سامان کی فراہمی کی ضمانت دیں، معلومات کے اجراء کو زیادہ موئثر کریں، سماجی خدشات کا فعال طور پر جواب دیں اور حفاظتی ٹیکوں کے کام کی مضبوطی کو فروغ دیں۔