اہم خبریںپاکستان

چاغی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

کوئٹہ (آئی پی ایس)بلوچستان کے علاقے چاغی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی ہے، فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آ گئے۔واضح رہے کہ اس سے قبل 9 مارچ 2022 کو بھی بلوچستان کے ضلع چاغی میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker