امریکہ میں کووڈ-۱۹ کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد تقریباً دس لاکھ ہو گئی ہے،کچھ علاقوں میں متاثرہ کیسز کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا اور وبائی صورتحال کے دوران امریکہ میں نسلی عدم مساوات توجہ کا مرکز بھی بن رہے ہیں ۔میڈ یا رپورٹس کے مطا بق
شمال مشرقی امریکہ کی ریاست نیوجرسی کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق یہاں یکم مئی کو نئے مصدقہ کیسز کی تعداد ۱۷۷۶ تھی اور سات دن کے اندر نئے کیسز کی یومیہ اوسط تعداد 2168 رہی جس میں پچھلے ہفتے کے مقابلے میں تیئیس فیصد اضافہ ہواہے،جب کہ ایک ماہ قبل کے مقابلے میں 151فیصد اضافہ ہوا۔اس کے علاوہ اس علاقے میں کووڈ-۱۹ کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔فی الحال نیوجرسی میں اموات کی کل تعداد تیس ہزار سے زائد ہے۔
وبائی صورتحال کے دوران ، امریکہ میں نسلی عدم مساوات کا معاملہ زیادہ نمایاں ہوا ہے۔اس سے قبل ہی امریکی ذرائع ابلاغ نے نشاندہی کی کہ کووڈ-۱۹ امریکہ میں اقلیتوں کے لیے مزید جان لیوا ہے ، یہ مسئلہ نسلی امتیاز ،اقلیتوں کے خطرناک حد تک غیر مناسب رہائشی و طبی حالات سمیت دیگر عناصر سے تعلق رکھتا ہے۔