اہم خبریںپاکستان

معاشی بارودی سرنگیں بچھانے والے اپنی نالائقی کاماتم کر رہے ہیں،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاکہ معاشی بارودی سرنگیں بچھانے والے اپنی نالائقی کاماتم کر رہے ہیں،سازشی ٹولے نے 4 سال ملک کو لوٹا اور عوام کے خلاف سازش کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ چورٹولے نے4 سال خزانہ اورتوشہ خانہ لوٹا،چورٹولے کی گوگی پچاو تحریک کا عنوان ہے بیرونی سازش۔

 

 

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سازشی ٹولہ اب رو دھو اورچیخیں مارکے وقت گزاررہے ہیں، ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ عمران خان کی نالائقی اورلوٹ مارہے۔وفاقی وزیراطلاعات نے مزید کہاکہ عوام کو 4 سال بعد صرف 2 ہفتوں میں سستا آٹا، چینی، گھی مل رہاہے، سعودی عرب اوریواےای سے کاروباری شراکت داریاں ہو رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker