اہم خبریںپاکستان

گورنر پنجاب کا آرمی چیف کو خط،لیگی رہنما عرفان صدیقی کا ردعمل آگیا

اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان مسلم لیگ( ن )کے سینیٹر عرفان صدیقی نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی جانب سے آرمی چیف کو لکھے گئے خط پر انھیں شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔اپنے ایک بیان میں عرفان صدیقی نے کہاکہ کیا معزول اور مفلوج گورنر کی آرمی چیف سے مداخلت کی دہائی آئین سے کھلی بغاوت نہیں؟

 

 

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ کیا پاگل پن کی حدوں کو چھوتے ان مسخروں کو اس خط کا کوئی دو ٹوک جواب ملے گا؟یاد رہے کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے وزیراعظم شہباز شریف کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھی خط لکھا ہے۔

 

خط میں گورنر پنجاب نے آرمی چیف سے پنجاب کی موجودہ صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف پنجاب میں آئینی فریم ورک پر عمل درآمد کے لیے کردار ادا کریں۔دوسری جانب خط میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر عوامی اعتماد بحال کرنے کے لیے بھی کردار ادا کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker