صحت

خوبانی کے چند حیرت انگیز فوائدجان کرآپ بھی روز کھانے پر مجبور ہوجائیں گے

تمام پھلوں میں ایک خوبانی بھی ہے جس کی افادیت سے ہر کوئی واقف نہیں ہوتا، جانتے ہیں خوبانی کے چند حیرت انگیز فوائد۔
رپورٹس کے مطابق خوبانی میں قدرتی شکر، وٹامن اے، وٹامن اے سی، وٹامن اے ای، پوٹاشیم، کیلشیم اور فاسفورس موجود ہوتا ہے۔
اس سے حاصل ہونے والے بادام میں پروٹین اور چکنائی پائی جاتی ہے جبکہ خشک خوبانی میں بھی پروٹین، فروٹوز، معدنی نمکیات، چونے، فاسفورس اور فولاد کے ساتھ کچھ مقدار میں وٹامن بی کمپلیکس بھی موجود ہوتے ہیں۔
نظام ہضم میں خوبانی کا استعمال اچھے اثرات مرتب کرتا ہے، اگر صبح نہار منہ 8 سے 10 دانے لے کر اس کے اوپر لسی پی لی جائے تو نظام ہضم درست رہنے کے ساتھ سینے کی جلن اور قبض کو بھی دور کر دیتا ہے۔
آپ پھوڑے پھنسیوں سے نجات کے لیے 100 گرام خوبانی، 30 گرام عناب رات کو 300 ملی لیٹر پانی میں بھگو دیں اور صبح چھان لیں پھر حسب ضرورت مصری ملا کر نہار منہ پی لیں، چند دن میں نتائج آنے لگیں گے۔
جس شخص کو بھوک کی کمی کی شکایت ہو یا ان کا معدہ بوجھ محسوس کرتا ہو، پیٹ پھولا رہتا ہو تو ان امراض میں ایک پاو¿ خوبانی استعمال کریں اور اس کے ساتھ 20 گرام سونف سبز روزانہ استعمال کریں۔
خوبانی ڈکار کو روکتی ہے۔
خوبانی کے درخت کے پتے اگر 2 تولہ رگڑ کر پلائے جائیں تو پیٹ کے کیڑے اس سے مر جاتے ہیں۔
یہ پھل سوزش معدہ اور بوا سیر کے لیے مفید ہے۔
اس کے رس کے چند قطرے کانوں میں ڈالنے سے بہرہ پن دور ہوتا ہے اور کان کے درد سے افاقہ ہوتا ہے۔
نزلہ، زکام ، گلے کی خراش اورمنہ کی بدبو دور کرنے کے لیے روزانہ دس دانے خوبانی ہمراہ گرم پانی استعمال کرنا مفید ہے۔
خوبانی کے استعمال سے خون میں حرارت اور حدت پیدا ہوتی ہے۔
خوبانی کھانے سے عمر بڑھتی ہے۔
سرد مزاج والے ضعیف اشخاص اور کمزور معدہ والوں کے لیے خوبانی کا استعمال نقصان دہ ہے اور یہ ہائی بلڈ پریشر میں استعمال نہیں کرنی چاہئیے۔
کھٹی خوبانی استعمال نہیں کرنی چاہئیے کیونکہ اس سے پیٹ میں اپھارہ پیدا ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker