اہم خبریںپاکستان

آرمی چیف نے ایل او سی پر ڈنگی اور کوٹلی میں جوانوں کے ساتھ عید منائی

راولپنڈی(آئی پی ایس )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی پر ڈنگی اور کوٹلی میں جوانوں کے ساتھ عید منائی۔پاک

 

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے فوجیوں کے ساتھ نماز عید ادا کی۔
اس موقع پر پاکستان کی سلامتی، امن اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف نے افسران اور جوانوں کے ساتھ عید کی خوشیاں منائیں، انہوں نے پاکستان کیلئے جان کا نذرانہ دینے والے شہداء اور انکے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ڈنگی پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker