اسلام آباداہم خبریں

شکاگو کے مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، چوہدری محمد یسین

پاکستان ورکرزفیڈریشن اور سی ڈی اے مزدور یونین کے زیر اہتمام یوم مئی کے حوالے سے خصوصی پروگرام ستارہ مارکیٹ جی سیون آفس میں منعقدہوا

 

جس میں پاکستان ورکرزفیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اور قائد مزدور یونین چوہدری محمد یسین،زیڈ ٹی بی ایل یونین کے ملک شمیض اعوان،اوجی ڈی سی ایل یونین کے سید اعجاز بخاری،سی ڈی اے بازار سے ملک آصف خان،ملک نعمان،مزدور یونین کے چیئرمین راجہ شاکرزمان کیانی،چوہدری طارق گجر،چوہدری زاہد احمد،لالہ عزت خان،علی رضا بلتی،احمد علی شیرازی،چوہدری واجد گجر،چوہدری ابرار،قاسم بلتی،سلیم بھٹی،طارق شریف،سید اسماعیل شاہ،امین ارشاد گجر،ساجد رشید ہزاروی سمیت پاکستان ورکرزفیڈڑیشن سے ملحقہ دیگر ٹریڈ یونینز کے عہدیداران نے شرکت کی،اس موقع پر تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ورکرزفیڈریشن کے سیکرٹری جنرل چوہدری محمد یسین نے کہا کہ 1886 میں شکاگوکے مقام پر مزدوروں کے اوقات کارکے تعین اور مناسب معاوضہ مقرر کرنے کے لیے مزدوروں نے اپنی جدوجہد کے نتیجے میں جو تاریخی قربانی دی انھیں دنیا بھر کے مزدور انکی اس قربانی کے صلے میں خراج تحسین اور سلام پیش کرتے ہیں،انھوں نے کہا کہ آج پاکستان میں پارلیمنٹ کے بنائے ہوئے لیبرقوانین توموجود ہیں

 

لیکن ان پر مکمل عمل درآمد نہیں ہو رہا اس حوالے سے میں حکومت الوقت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ جلد ازجلد سہ فریقی کانفرنس کا انعقادکریں اور ان لیبرقوانین اور عالمی ادارہ محنت کے توثیق شدہ کنونشن پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور گھریلو ملازمین اور زراعت سے وابستہ مزدوروں کو قانونی تحفظ دیا جائے،انھوں نے کہا کہ پاکستان میں کم ازکم اجرت کا نفاذ،سوشل سیکورٹی،ای اوبی آئی اور ورکرزویلفیئر فنڈ سے پاکستان بھر کے مزدوروں کو مستفید کروانے کے لیے تمام ٹریڈ یونینز کے رہنماں کو اکٹھا ہو کر عملی جدوجہد کرنا ہو گی تاکہ صحیح معنوں میں لیبرقوانین پر عمل درآمد مکمل ہو سکے،انھوں نے کہا کہ میں بطور سیکرٹری جنرل پاکستان ورکرزفیڈریشن تمام صوبوں کے مزدورقائدین کی میزبانی کرنے کو تیار ہوں تاکہ وہ مل بیٹھ کر پاکستان کے رسمی و غیر رسمی مزدوروں کے لیے عملی جدوجہد کا آغاز کرسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker