اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

فیصل موورز بس اڈے پر جھگڑے کے دوران فائرنگ ،پولیس موقع پر پہنچ گئی

اسلام آباد(آئی پی ایس )فیصل موورز اور لوکل ٹرانسپورٹرز کے درمیان لڑائی جھگڑے میں فائرنگ کا معاملہ،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے بروقت ریسپانس کیا۔

ترجمان اسلام باد پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے پانچ قانون شکنوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے،واقعہ تھانہ نون کے علاقہ میں موجود فیصل موورز کے اڈے پر پیش آیا،پولیس کی سینئر افسران بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر موجود ہیں۔

ترجمان کے مطابق قانون ہاتھ میں لینے والے شرپسند عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker