بین الاقوامی

چین میں کووڈ-۱۹ علاج کی مد میں 20 ارب یوان مختص کیے گئے

چین کی نیشنل ہیلتھ کیئر سکیورٹی ایڈمنسٹریشن کی طرف سے موصولہ اطلاع کے مطابق،کووڈ-۱۹ کی وبا پھوٹنے کے بعد چین میں کووڈ-۱۹ کے علاج معالجے کی مد میں کل 20 ارب یوان مختص کیے گئے ہیں۔ ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے
مطا بق ہیلتھ کیئر سکیورٹی سسٹم نے عوام کی زندگیوں اور صحت کو اولین اہمیت دی اور انسداد وبا کو سب سے اہم مشن قرار دیا ہے۔وبا پھوٹنے کے بعد اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ مریضوں کے علاج میں فیس کی وجہ سے تاخیر نہ ہو اور ہسپتال ادائیگی کی پالیسی سے متاثر نہ ہوں۔اس سے انسداد وبا کے عمل میں طبی سکیورٹی کی بھرپور خدمات سرانجام دی گئیں۔
اس کے علاوہ ہیلتھ کیئر سکیورٹی فیس میں کمی سے صنعتی و کاروباری اداروں کے بوجھ کو بھی کم کیا گیا ہے اور ان کو بھی مدد دی جا رہی ہے۔دو ہزار بیس میں مختلف علاقوں میں ہیلتھ کیئر سکیورٹی فیس میں کل ۱۶۵ ارب یوان کی کمی کی گئی ہے جو پیداوار کی بحالی کے سلسلے میں ایک اہم معاونت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker