اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

حمزہ شہباز نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

لاہور(آئی پی ایس)نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا، اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے وزیر اعلی پنجاب سے حلف لیا۔

 

وزیر اعلی کی تقریب حلف برداری میں مریم نواز سمیت مسلم لیگ (ن)کے دیگر رہنما بھی شریک ہوئے، اس سلسلے میں گورنر ہائوس میں سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے۔ نومنتخب وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے چیلنجز بہت زیادہ ہیں، چاہتے ہیں لوگوں کو ریلیف فراہم کریں۔

 

تقریب حلف برداری کے بعد میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ ہمارے پاس وقت تھوڑا ہے اور چیلنجز بہت زیادہ ہیں،گزشتہ حکومت نے صحت اور تعلیم سمیت کئی چیلنجز چھوڑے ہیں، امن و امان کی صورتحال کا بھی مسئلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں تمام چینلجز کو پورا کرنا ہے، یہ صرف (ن) لیگ کی حکومت نہیں ہے، اس میں اتحادی جماعتیں بھی شامل ہیں، یہ سیاسی جماعتوں کا اتحاد ہے، جس وجہ سے سب کومل کر فیصلہ لینا ہوتا ہے۔وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبہ بہت بڑا ہے اور چیلنجز بہت زیادہ ہیں، چاہتے ہیں انہیں پورا کریں اور لوگوں کو ریلیف دیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker