
چارسدہ(آئی پی ایس )چارسدہ میں تھانہ نستہ کے قریب بم دھماکہ کے باعث 1 پولیس اہلکار شہید اور ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ نستہ پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے۔بم دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کا نام رحم باچہ ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نعش اور زخمی کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔