
لاہور (آئی پی ایس )لاہور ہائیکورٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی کو وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے حلف لینے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے فیصلے میں کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کل صبح ساڑھے گیارہ بجے حمزہ شہباز سے حلف لیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے حلف کا معاملہ: لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے حمزہ شہباز کی حلف برادری کیلئے دائر کی جانے والی تیسری درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔
نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازکی حلف لینے کی تیسری درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے فیصلہ سناتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی کو حمزہ شہباز سے حلف لینے کا حکم دیا۔
جسٹس جواد حسن نے 9 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
پنجاب میں آئینی بحران شدید، پرویز الہٰی کا حمزہ کو وزیراعلیٰ تسلیم کرنے سے انکار
خیال رہے کہ حمزہ شہباز نےحلف کیلئے پہلی پٹیشن 22 اپریل کو دائر کی تھی جس کی سماعت چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس امیر بھٹی نے کی تھی اور صدر کو حکم دیا کہ وہ خود حلف لیں یا حلف کیلئے کوئی نمائندہ مقرر کریں۔