اہم خبریںپاکستانسندھ

پاکستان پیپلز پارٹی کا کل سندھ بھر میں احتجاج کا اعلان

کراچی (آئی پی ایس)پیپلز پارٹی سندھ نے کل ہفتے کو مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین نامنظور کے عنوان سے سندھ بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کل سندھ بھر کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں پی ٹی آئی کی جانب سے مسجد نبوی کی توہین کے عمل کے خلاف بھرپور احتجاج کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما و کارکنان سندھ بھر کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں بھرپور احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔پی پی سندھ کے صدر نے مزید کہا کہ مقدس مقامات کی توہین کرنے والوں کے خلاف احتجاج میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو شرکت کی اپیل کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ کی دعویدار عمران خان یزید کی طرز پر عمل پیرا ہیں، پی ٹی آئی مدینہ میں کھڑے ہوکر مدینے کی بے حرمتی کر رہی ہے۔

عمران خان کو کرتوتوں کا قوم کو حساب دینا پڑے گا

نثار کھوڑو نے یہ بھی کہا کہ عمران خان اور اس کی ٹیم اقتدار جانے کے بعد ہوش و حواس کھو بیٹھی ہے، پی ٹی آئی یہودی ایجنڈے پر عمل پیرا ہوکر انتشار اور فساد پہیلانا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ایجنڈا اقتدار، جھوٹ، انتشار، فساد پھیلانا اور عوام کی بربادی کرنا ہے، ہم سازشوں کو ناکام بنائیں گے اور ان کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔پی پی سندھ کے صدر نے مزید کہا کہ دوسروں کو چور کہنے والے عمران خان سب سے بڑے مکار ڈاکو ہیں، اب عمران خان کو اپنی چوریوں اور ڈاکے کا حساب دینا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مسجد نبوی کی توہین آمیز واقعے پر ہر مسلمان افسردہ ہے، عمران خان اور ان کا یہودی ایجنڈا عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے۔نثار کھوڑو نے کہا کہ عمران خان کو اب مذہب اور ریاست مدینہ کے دعوے کی آڑ میں اپنے کرتوتوں کا قوم کو حساب دینا پڑے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker