
اسلام آباد(آئی پی ایس) کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی انتظامیہ شہر کی تعمیر و ترقی بالخصوص سیکٹرز ڈویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دے رہا ہے ۔
اس ضمن میں جہاں ایک عرصے سے زیراتواء سیکٹرز میں ترقیاتی کام مکمل کئیے جا رہے ہیں وہاں نئے سیکڑز کے ترقیاتی کا کام۔بھی ترجیحیحی بنیدوں پر کئے جا رہے ہیں۔
اس ضمن میں سی ڈی اے سیکٹر C-14 اور C-15 میں ریلوے لائنز پر پلوں کی تعمیر کے لئےکنسلٹنٹ ہائر کر رہا ہے جو ریلوے لائینز پر پلوں کے تفصیلی سٹڈی، ڈیزائن اور مکمل نگرانی کے ذمہ دار ہوں گے۔
اسی طرح سیکٹر I-12 ریلوے ٹریکس پر پلوں کی تعمیر کو تفصیلی سٹڈی، تعمیر اور مانیٹرنگ کے لئے بھی کنسلٹنسی فرمز کی خدمات حا صل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس ضمن میں اخبارات میں اشتہارات جاری کر دئیے جائیں گے۔