اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

عمرانی مائینڈ سیٹ نے روضہ رسولؐ کی بے حرمتی کی،رانا ثنا اللہ

 

اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ روضہ رسول پر آج مٹھی بھر افراد کے فعل نے پورے عالم اسلام میں پاکستانیوں کا نام بدنام کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے گزشتہ روز روضہ رسول میں پیش آنے والے واقعے کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مسجد نبویﷺ میں جو کچھ ہوا یہ نا اسلام کی تعلیم ہے اور ناں پاکستان کی تہذیب ہے بلکہ یہ صرف عمران عزم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ محبت، امن اور سلامتی کی جگہ کو سیاست کے لئے استعمال کیا گیا ہے ۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عمرانی کے مائینڈ سیٹ نے روضہ رسول کی جس طرح بے حرمتی کی ہے وہ قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ نیازی کے اس فتنے کو معاشرے کے ہر باشعور شخص نے سخت ناپسند کیا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker