
مدینہ منورہ(آئی پی ایس)وزیر اعظم پاکستان کے تین روزہ دورۂ سعودی عرب کے دوران وزیرِاعظم شہباز شریف نے مدینہ منورہ آمد کے بعد وفد کے ہمراہ مسجدِ نبوی میں حاضری دی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی مسجدِ نبوی میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری اور نمازِ مغرب کی ادائیگی.۔
وزیراعظم نے ریاض الجنہ میں نوافل ادا کیے اور ملک کی سلامتی، ترقی اور سماجی اقتصادی ترقی کے لیے دعا کی۔
اس موقع پر دونوں دوست ممالک باہمی دلچسپی کے امور خاص طور پر متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
پاکستان اور سعودی عرب برادرانہ تعلقات سے جڑے ہوئے ہیں جو باہمی اعتماد اور افہام و تفہیم، قریبی تعاون اور ایک دوسرے کی حمایت کی لازوال روایت پر مبنی ہیں۔
پاکستان کے عوام حرمین شریفین کے متولی کو انتہائی عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہے۔