کھیل

روس سے آئس ہاکی ورلڈکپ کی میزبانی واپس لے لی گئی

زیورخ: (آئی پی ایس ) یوکرین پر حملے کے باعث روس سے آئس ہاکی ورلڈ کپ کی میزبانی واپس لے لی گئی۔انٹرنیشنل آئس ہاکی فیڈریشن نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ یوکرین پر حملے کے سبب روس دو ہزار تئیس میں ہونے والی ورلڈ چیمپئن شپ کی میزبانی نہیں کرسکے گا۔شیڈول کے مطابق میگا ایونٹ آئندہ برس 5 سے 21 مئی تک روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں کھیلا جانا تھا تاہم روس کے متبادل وینیو کا اعلان آئندہ ماہ فن لینڈ میں ہونے والی کانفرنس میں کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker