
گجرات (آئی پی ایس )گجرات میں دریائے چناب میں نہانے کے لیے آئے 5 دوست ڈوب گئے ۔ریسکیو حکام کے مطابق دریا میں ڈوبنے والے ایک شخص کو بچالیا گیا ہے جب کہ دیگر چار افراد کی لاشوں کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔حادثے کے متاثرین میں شامل ایک کار سوار کو بچا لیا گیا جب کہ 2 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں ۔