پنجابعلاقائی

وکلا اور پولیس تصادم :واقعہ کاماسٹر مائنڈ ڈی ایس پی معطل

وہاڑی (آئی پی ایس ) پولیس اور وکلاء کے درمیان تصادم کرانے والا ماسٹر مائینڈ ڈی ایس پی کو آئی جی پنجاب نے معطل کر کے او ایس ڈی کر دیا ،

 

تفصیل کے مطابق چند روز سے جاری پولیس اور وکلاء کے درمیان کشیدگی جاری تھی جس پر وکلاء اتحاد نے ایک پیج پر جمع ہو کر پولیس گردی کے خلاف وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل جعفر طیار کی سر براہی میں اجتجاج کیا جس پر آر پی او ملتان اور ایڈیشنل آئی جی اور آئی جی پنجاب نے میرٹ پر انکوائری کی یقین دہانی کروائی ،

 

انکوائری رپورٹ میں ڈی پی او کے نوٹس میں لائے بغیر ڈی ایس پی صدر مظہر ہراج نے ایس ایچ او تھانہ دانییوال جہانگیر مترو کے ساتھ مل کر وکلاء پر تشدد کروایا جس پر ایس ایچ او سمیت باقی ملازمین پر ایف آئی آر درج کر دی گئی تھی اور ماسٹر مائینڈ ڈی ایس پی مظہر ہراج کو او ایس ڈی کر دیا گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker