کھیل

شان مسعود جاتے ہی کانٹی چیمپئن شپ میں چھاگئے

کراچی(آئی پی ایس ) پاکستانی اوپننگ بیٹر شان مسعود کو اپنے دوسرے وطن انگلینڈ کی کنڈیشنز خوب راس آرہی ہیں، وہ وہاں پر جاتے ہی چھا گئے، ڈربی شائر کی جانب سے صرف 2 میچز میں انھوں نے 152.72 کی اوسط سے 611 رنز اسکور کردیے، اس دوران شان نے 2 ڈبل سنچریاں اور 2 ففٹیز بنائیں، اس کا اب تک سب سے بہتر اسکور 239 رنز رہا۔اس فہرست میں دوسرے نمبر پر موجودسسیکس کے ٹی جے ہینز نے 3 میچز میں 393 رنز اسکور کیے ہیں، سسیکس کی ہی نمائندگی کرنے والے بھارت کے چتیشور پجارا نے 2 میچز میں 328 رنز بنائے، ا

نھوں نے ایک ناقابل شکست ڈبل سنچری بھی اسکور کی۔ دوسری جانب بولنگ کے محاذ پر ایک اور پاکستانی حسن علی بھی صلاحیتوں کے خوب جوہر دکھا رہے ہیں۔انھوں نے لنکاشائر کی جانب سے گلوسٹرشائر کے خلاف گزشتہ میچ میں 44.1 اوورز کے دوران 96 رنز دے کر 9 وکٹیں لیں، اب تک 2 میچز میں وہ 14 شکار کے ساتھ فہرست میں چوتھے نمبر پر براجمان ہیں، ٹاپ پر موجود سمرسٹ کے کریگ اوورٹن نے 2 میچز میں 16 وکٹیں لی ہیں، ہیمپشائر کے بارکیر نے 15 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔انھوں نے 3 میچز کھیلے، سرے کے جو کلارک بھی 3 ہی میچز میں 15 وکٹیں لے کر تیسرے نمبر پر موجود ہیں، اتنے ہی مقابلوں میں 14 وکٹیں لینے والے پیٹرسڈل کا پانچواں نمبر ہے۔

پاکستان کے محمد عباس 3 میچز میں 10 شکار کے ساتھ 11ویں نمبر پر موجود ہیں، ان کے بعد ظفر گوہر ہیں، انھوں نے گلوسٹرشائر کی جانب سے 3 میچز میں 10 وکٹیں لیں۔ یارکشائر کی نمائندگی کرنے والے حارث رف نے 2 میچز میں اب تک 9 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker